سپیشل اسسٹنٹ ٹوپرائم منسٹربرائے اوورسیز مخدوم طارق محمود الحسن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آبائی علاقہ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔کمالیہ پہچنے سے قبل رجانہ موٹر وے انٹرچینج سمیت دیگر کئی مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگاکر ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اورعمائدین علاقہ نے سپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ڈھول کی تاپ پر انہیں خوش آمدید کیا۔سپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر برائے اوورسیزمخدوم طارق محمود الحسن نیاہم منصب ملنیپر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاشکریہ اداکیااورکہا کہ کارکنان نے ان سے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے وہ اس پر تہہ دل سے مشکوراور ان کے جذبہ کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اقدامات بھی جاری ہیں۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کیپائیدار حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔مخدوم طارق محمود الحسن نیبتایا کہ اس سے پہلے بطور وائس چیئرمین اوورسیز پنجاب 90 روز میں پنجاب اوورسیز کمیشن میں انقلابی اقدامات کئے گئے جس کی بدولت اوورسیز کے مسائل کے حل میں واضح پیشرفت ہوئی۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سپیشل اسسٹنٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے بارے میں سوچا تک نہیں،سابق حکومتیں اوورسیز پاکستانیوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں،اپوزیشن جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر کے اپنا دوغلہ پن ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار دیار غیر میں بسنے والوں کو ان کا حق واپس کیا گیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں،ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا کردار فراموش نہیں کرسکتے،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے،اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایاگیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حقیقی معنوں میں ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لوں گا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون ریاض فتیانہ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز سعید احمد سعیدی،مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق،ضلعی چیئرپرسن اوور سیزنوید عالم ودیگر رہنمائوں نے مخدوم طارق محمود الحسن کو منصب ملنے پر مبارکباد دی۔