ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کشمیر ڈے کے سلسلہ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد

0
852

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) پاکستان بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کشمیر ڈے کے سلسلہ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔یوم کشمیر کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد ضلع کونسل کے جناح ہال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن چوہدری سعید احمد سعیدی تھے۔اس موقع پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری اشفاق،چیئرمین انٹی نارکوٹکس چوہدری رمضان پرویز،پی ٹی آئی رہنماء سردار خاور شیر خاں گادھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنر ضحیٰ شاکر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور ،سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس ،چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب،عبدالباسط ایڈووکیٹ ،میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ،میاں عبدالستار،میاں محمد اکرم،سہیل غنی،عارف جانباز قاضی، میڈ یا نمائندگان سمیت تمام اداروں کے افسران و ملازمین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ5فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت ریاستی جبر وتشدداورکشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کے سلسلے میں تمام محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ا ور بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے بڑاخطرہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی بدولت کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیا ہے وزیر اعظم پاکستان نیاقوام متحدہ کی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں رواں صدی کا بدترین المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے پچھلے 2سال سے مقبوضہ کشمیر میں خوراک ادویات اور دیگرضروریات کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو اپنا قبلہ درست کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے نہیں تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی مظالم کے خلاف لڑے گی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری اشفاق اور،چیئرمین انٹی نارکوٹکس چوہدری رمضان پرویز نے اپنے خطاب میںکہا کہ آج ہماری بیٹیاں بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں اجتجاج کررہی ہیں ۔بھارت کشمیرپر زبردستی تسلط قائم نہیں رکھ سکتاپاکستان ہر فورم پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے بھارت کرفیو ختم کرکے بے گناہ قید شہریوں کو رہا کرے اور مواصلاتی پابندیوں کو فی الفور ختم کرے۔ سیمینار میں دیگر مقررین نے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیااور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی اپنی جان بھی قر بان کرنے کو تیار ہے۔ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے ۔قبل ازیں کشمیری شہداکی ایصال ثواب کیلئے ضلع کی جامع مساجد نماز فجر کے بعد فاتحہ خوانی، کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ اسی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تحصیل سطح پراسی نوعیت کی ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔مزید برآں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کو قومی جوش و جذبہ سے منانے کے حوالہ سے ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقادکیا گیا ۔یوم یکجہتی کشمیرکے حوالہ سے ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے تعلیمی اداروں میں طلباو طالبات کے مابین ملی نغموں، مضمون نویسی اور تقریری مقابلہ جات منعقد کئے گئے جبکہ محکمہ سپورٹس کے زیر اہتما م ہاکی، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات بھی منعقدہوئے ۔ سمینار کے اختتام پر کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے لئے واک بھی نکالی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں