ہوم اہم خبریں دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین میں سرکاری نوکری...

دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین میں سرکاری نوکری دینے کے حوالے سے ایک تقریب

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) دوران سروس انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین میں سرکاری نوکری دینے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ڈی سی آفس میں کیا گیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر ، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے چار ملازمین کو نوکری آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ سرکاری ملازمین کو جلد حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری ملی گی۔ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو صحت کی فری سہولیات مہیا کرنے کے لئے صحت کارڈ فراہم کر رہی ہے اور اپنا گھر کی سکیم متعارف کروائی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version