موٹروے پولیس بیٹ 16 کے زیر اہتمام درکھانہ ٹول پلازہ پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

0
555

پیرمحل ( نامہ نگار ) پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں موٹروے پولیس بیٹ 16 کے زیر اہتمام درکھانہ ٹول پلازہ پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی حمید اللہ خان نیازی , انسپکٹر چوہدری اشفاق رندھاوا تھے تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں اور موٹر وے پولیس کے افسران نے شرکت کیاس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس حمید اللہ خان نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا ہم کسی بھی صورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔چوہدری اشفاق رندھاوا نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں جس کا مقصد اقوام متحدہ کو باور کرانا ہے کہ اپنی قردادوں پر اقوام متحدہ عمل کرواتے ہوئے کشمیروں کو حق خودارادیت دے ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیو ں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت ہمارا فرض ہے اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اور روڈ یوزر میں گفٹ، روڈ سیفٹی بینرز اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں