پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
762

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوری کی تین وارداتیں نامعلوم چور لاکھوں روپے کے طلائی زیورا ت گھریلو سامان اور مال مویشی چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق موضع شیر سنگھ کے رہائشی حافظ نصیر احمد ولد خان محمد کے گھر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں نامعلوم چوروںنے گھر کے تالے توڑکر گھر سے طلائی زیورمالیت 8لاکھ 75ہزار روپے چاندی مالی دولاکھ روپے گھریلو سامان مالیت تین لاکھ 75 ہزارروپے نقدی دس ہزار روپے کل مالیت 14لاکھ 60روپے سامان چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولسی نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380/457ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر662/3گ ب محمد اعجاز ولد محمد یعقوب احاطہ مویشیاں سے چھ عدد جانور تین بکرے تین بکریاں نسل دیسی مکس مالیت ایک لاکھ 50ہزار روپے جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی لوئر کالونی پیرمحل کے رہائشینذیر حسین ولد محمد رمضان کی ایک عدد بکری کل مالیت20ہزار روپے جوکہ گھر کے دروازے پر باندھی ہوئی تھی جانور نامعلوم الزام علیہان چوری کرکے لے گئے

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا تفصیل کے مطابق پرانی آبادی چک673/14گ ب کا رہائشی محمد مدثر ولد محمد رمضان چک نمبر674/15گ ب گڑبیلنا پر کام کرتا ہے علی الصبح موٹرسائیکل نمبرTSL-15-8298 پر سوار چک 674/15گ ب بیلنا پر جارہاتھاکہ کمے شاہ موڑ پردو کس نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ پسٹل نے موٹرسائیکل سوار کو یرغمال بناکر تشدد کانشانہ بنایا موٹرسائیکل ، نقدی موبائل فون چھین لیا اور چھینے گئے موٹرسائیکل ، نقدی موبائل فون سمیت فرارہوگئے پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کی تلا ش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار )خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر دوفراد کے خلاف مقدمہ درج چک نمبر758گ ب کی رہائشی شبانہ زوجہ محمد ندیم کو ساجدہ پروین اپنے گھر کام کے بہانے لے جاکر ساجد ہ پروین کے ساتھی رجب علی نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے پر دونامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر673گ ب کے رہائشی عابد حسین ولد ٹوگا کو دوکس نامعلوم مسلح افراد نے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرڈالا اور اسلحہ سمیت فرارہوگئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹرالراور ٹریکٹر ٹرالی کو تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے چلانے پر دوڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق زاہد حسین ٹریفک پولیس وارڈن نے
ڈرائیورعبدالمنان ولد شمس الزمان کو ٹریلر کو جبکہ فرخ منیب پٹرولنگ پولیس آفیسر نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد اسلم ولد چراغ کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑیاں چلاکر عوام الناس کی جان خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور وں کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کروادیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں