ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

0
395
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد            

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ڈی ایس پی ٹر یفک عظمت کامر ان کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا ۔پریڈ میں ضلع پولیس ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے سلامی دی ۔اس موقع پرلائن آفیسر امجد علی ایس آئی بھی موجود تھے۔
اس موقع پرڈی ایس پی ٹر یفک عظمت کامر ان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ، ملازمان فرائض کی ادائیگی میں پوری محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کریں دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہوگئیں ہیں ۔ پولیس ملازمین کبھی بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں عوام الناس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں ۔ جرائم کا سدباب ، معاشرے میں امن وامان اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ذمہ داریاں ہیں پولیس اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویوں میں مزید بہتری لانا ازحد ضروری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں