ہوم اہم خبریں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرپیر محل اعجاز عبدالکریم نے...

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرپیر محل اعجاز عبدالکریم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرپیر محل اعجاز عبدالکریم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے انصاف صحت کارڈ کے حوالے سے انتظامات ،سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا جبکہ مختلف شعبوںاورعلاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا۔انصاف صحت کارڈکاونٹر پر سہولیات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ تحصیل کے تمام مراکز صحت میں مریضوں کو مقامی سطح پر ہی ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہیلتھ افسران سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ بھی کیاگیا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version