محکمہ سوشل ویلفیئر کی سربراہی میں نابینا افراد کی جانب سے یوم یکجہی کشمیر کے حوالے سے سمینار اور ریلی کا انعقاد

0
625

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )محکمہ سوشل ویلفیئر کی سربراہی میں نابینا افراد کی جانب سے یوم یکجہی کشمیر کے حوالے سے سمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری بلال ورائچ تھے۔ سمینار میں فوکل پرسن عبدالقیوم سمیت نابینا افراد نے شرکت کی ۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظلم و ستم اورکشمیریوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کی طرف دلانا ہے۔انہوںنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے مذت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گیں اوروہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر اجاگر کیا ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ آزادی کشمیریوںکا حق اورمقدر ہے جو انہیں مل کر رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں