ضلع بھر میں گداگروں کے خاتمے کے حوالہ سے بھرپور مہم جاری ہے

0
397

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پرضلع بھر میں گداگروں کے خاتمے کے حوالہ سے بھرپور مہم جاری ہے،اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکورمارتھ کی سربراہی میں شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کی آگاہی کے لئے پمفلٹ تقسیم کیے گے۔ اس موقع سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر کا عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکورنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایات کی روشنی میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اسکے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون سے بھکاریوں کی تعداد میں کم واضح کمی ہوئی ہے اس ضمن میں انسداد گداگری مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کا بھی سبب بنتے ہیں۔اس ضمن میں پیشہ وار بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے حوالہ سے بازاروں اور مارکیٹوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں،ضلع کو فری زون بنانے کیلئے مرحلہ وار گداگروں سے پاک کیا جائیگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں