پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
458

پیرمحل( نامہ نگار )موٹرسائیکل سواروں کی کار سواروں پر فائرنگ ایک جاں بحق ایک شدید زخمی موٹرسائیکل سوار فرارتفصیل کے مطابق
علاقہ تھانہ پیرمحل چک 733 گ ب کے قریب گاڑی نمبری LE-2225-کرولا سوار غلام سبحانی ولد محمد نواز قوم سپنال سکنہ بستی غازی کے سنپال ہمراہ احتشام ولد حسن اور کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھاہوا ملازم غلام عباس ولد غلام جعفر قوم میر عالم سکنہ بستی غازی کے سنپال 733 گ ب جارہے کہ بحد رقبہ 733 گ ب لنک روڈ نزد درسانہ موڑ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شخص نے گاڑی روک کر فائرنگ کر دی غلام سبحانی ڈرائیور سیٹ پر زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ احتشام فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جو زخمی حالت میں گاڑی چلا کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ پہنچا جبکہ غلام سبحانی معجزانہ طورپر بچ گیاپولیس نے نامعلوم حملہ آور کی تلاش شروع کردی

پیرمحل( نامہ نگار )حرام کاری کی نیت سے خاتون اغوا دس اغواکاروں پر مقدمہ درج موضع کوٹ کرم شاہ موضع نکریری کے رہائشی محمد شریف کی بیٹی رابعہ بی بی کو بلال سجاد ، علی اور اورنگ زیب وغیرہ دس کس افراد زبردستی اغواکرکے لے گئے اور حرام کاری کا نشانہ بنایا تھانہ اروتی پولیس نے دس اغواکاروں کے خلا ف زیر دفعہ 496A/376/337Vت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار ) بیٹی کے رشتہ سے انکار پر حاملہ خاتون پر فائرنگ کرکے مضروب کرنے پر دوافراد کے خلاف مقدمہ درج چک نمبر763گ ب کی رہائشی نوماہ کی حاملہ خاتون حاجراں بی بی کو مسمیان محمد زاہد وغیرہ دوکس نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرڈالا اور فرارہوگئے تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 324/337F5ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا وجہ عناد حملہ آور وں نے مضروبہ کے خاوند ظفر اقبال سے بیٹی کار شتہ مانگا انکار پر فائرنگ کرکے حاجراں بی بی کوشدید زخمی کرڈالا پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ٹیم تشکیل دے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں