ہوم اہم خبریں رابری،ڈکیتی اورنقب زنی کی وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی سلاموڈکیت گینگ سرغنہ...

رابری،ڈکیتی اورنقب زنی کی وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی سلاموڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

0

پیرمحل(نامہ نگار ) رابری،ڈکیتی اورنقب زنی کی وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی سلاموڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار وارداتوں میں چھینی گئی لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی سربراہی میں ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر غلام شبیر اور نعیم اقبال اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے علاقہ تھانہ پیر محل میں نقب زنی،ڈکیتی اور ہاس رابری کی وارداتیں کرنے والے اسلام عرف سلاموں ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ گینگ1۔اسلام عرف سلاموں ولد وریام قوم اوڈھ سکنہ بی پلاٹ پیر محل،محمد اشرف ولد محمدشفیع قوم اوڈھ سکنہ چک 423بورے والا وہاڑی،۔ امجد ولد شریف قوم اوڈھ سکنہ194بورے والا وہاڑی۔یسین ولد شریف قوم اوڈھ سکنہ چکB 189/E بورے والا اور۔سرفراز ولد ہدایت قوم اوڈھ سکنہ284گ ب شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پرمختلف جگہوں پر ریڈ کر کے اسلحہ کے زور پرچھینی گئی 2 لاکھ25ہزار روے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ناجائز3پسٹل30بو ر،1گن12بور معہ گولیاں ملزمان کے قبضہ سے برآمدکر لیے ہیں۔ ملزمان وہاڑی بورے والا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ پیر محل پولیس کو ڈکیتی،نقب زنی،ہاس رابری اور ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات درج ہے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version