بہ ٹیک سنگھ( ) چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف/ایم این اے ریاض فتیانہ کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انتظامات کو حتمی پلان دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی،مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، ڈی پی او نجیب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر ،زریاب کمبوہ ،اعجاز عبدالکریم ،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلائنگ احمد جوادسردار، ضلعی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر،سہیل غنی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات کامران سلامت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی او سپورٹس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ جشن بہاراں کا انعقاد مارچ کے دوسرے ہفتے میں ہوں گا،جس کے حوالے سے تمام انتظامات جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔جشن بہاراں میں لڈی، جھومر، گھوڑا ڈانس، کبڈی، کرکٹ ، فٹ بال ،ہاکی و دیگر کھیلوں سمیت پھولوں کی نمائش اور دیگر رنگارنگ تقریبات میں مشاعرہ،موسیقی،قوالی کا انعقاد بھی کیا جائیگاجبکہ اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز، مرد وخواتین اور بچوں کیلئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے۔ اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف/ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہا کہ اس بار جشن بہاراں کو منفرد انداز سے منائیں گے۔ فیملیز کے لیئے بھر پور تفریح ماحول فراہم کیا جائے گا۔ پھولوں کی نمائش کے لئے نرسریز میں پھولوں کی تیاری کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ پھولوں کو چوکوں اور گرین بیلٹ پر سجائیں جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جشن بہاراں کے ایام میں شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے ۔جشن بہاراںکے انعقاد کا اصل مقصدملک کی روز افروز ترقی سے عوام کو روشناس کروانااور جسمانی نشوونما کیلئے ملکی کھیلوں میں رغبت پیدا کرنا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوںنے ہدایت جاری کی کہ جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران باہمی رابطوں کو موثر بنائیں اور اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں۔انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سپورٹس سٹیڈیموںکا دورہ کریں اور وہاں عوامی تفریح کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو جشن بہاراں کے قبل مکمل رکھیں تاکہ جشن بہاراں کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔جشن بہاراں کے حوالے سے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر ہوں گے۔