ماہانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ماہ جنوری

0
413

ماہانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ماہ جنوری2022
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی سربراہی میں ضلع پولیس نے ماہ جنوری2022ء کے دوران ضلع بھر میں651مقدمات درج کیے جن میں430ملزمان گرفتار کر کے1824800روپے کی ریکو ری کی گئی جبکہ ضلع بھر میں213مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اسی طرح34عدالتی مفروران کو پابندسلاسل کیا گیا۔ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے54مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میںملزمان گرفتار کیے گئے،جن میں ) بندوقیں= (4 (پسٹل(43= )رائفل03 ((کلا شنکوف 04) (رائوند299=) برآمد کیے گئے منشیات کے51 مقدمات درج کئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے 20.797کلوگرام چرس،1084 لیٹرشراب،01چالوبھٹی ،60لیٹرلاہن برآمد ہوئی۔ ضلع پولیس نے گزشتہ ماہ36مقدمات میں ملوث03 گینگز کے 13 ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے25بکرے بکریاں،15 بھینسیں ، 5گائے ، 6پسٹل،1 رائفل244بور معہ31 رائوند برآمدکیے۔ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت132مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پرضلع بھر میں36سرچ آپریشنزکے دوران1525 افراد کی تصدیق کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں