ٹوبہ پولیس کی فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ کاروائی جعلی دودھ کی فیکٹری پکڑ لی

0
630

ٹوبہ پولیس کی فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ کاروائی جعلی دودھ کی فیکٹری پکڑ لی
10ہزار لیٹر سے زائدجعلی دودھ اور تیار کرنے والا سامان بھاری مقدار میں برآمد5ملزمان گرفتار مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈی پی او ٹوبہ کو مختلف ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کمالیہ میں جعلی دودھ بنانے کی فیکٹری کام کر رہی ہے جس کے مالکان روزانہ کی بنیاد پر بھاری مقدار میں جعلی دودھ بناتے اور فروخت کرتے ہیں جس پر ڈی ایس پی CIAعبدالصبور کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے ٹوبہ قیصر ندیم ایس آئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی ٹوبہ محمد عدنان حیدر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 2ہفتوں کی مسلسل نگرانی اور انٹیلی جنس انفارمیشن کی بناء پرجعلی دودھ بنانے والی فیکٹری اور جعلی دودھ کی سپلائی کا کھوج لگا یا۔جس سے معلوم ہوا کہ فیکٹری کے علاوہ2مقام اور ہیںجہاں سے دودھ سپلائی کیا جاتا ہے۔جس پر 3الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
ڈی ایس پی سی آئی اے معہ انچارج سی آئی اے ٹوبہ، ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ ودیگر تھانوں کی پولیس ٹیمز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی ٹوبہ معہ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد آصف،جویریہ،عمر فاروق،بلال یونس، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر علی رضا جاوید،کانتا تحریم،ثناء حق ودیگر پر مشتمل ٹیموں نے چک738گ ب کمالیہ،چرنالہ پل اور مارتھ چوک کے نزدیک کاروائیاں کرتے ہوئے تیار شدہ10ہزار200لیٹر جعلی دودھ پکڑ لیا۔جس کی مالیت تقریبا8لاکھ روپے سے زائد ہے۔
اس کے علاوہ جعلی دودھ تیار کرنے ولا سامان مالیتی تقریبا45لاکھ روپے جس میں آئل2594لیٹر،پائوڈر4400کلو گرام،گلوکوز625کلو گرام، سوڈیم گلوکونیٹ625کلو گرام شامل ہے جعلی دودھ تیار کرنے والی مکسنگ مشینیں11عدد،ڈرم مکسنگ 15عددو دیگر سامان اور دودھ سپلائی کرنے والی3 گاڑیاں اور ایک رکشہ کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے موقع سے 5ملزمان1۔ غلام مصطفیٰ ولد محمد جمیل قوم گجر سکنہ738گ ب2۔غلام مرتضیٰ ولد محمد جمیل قوم گجر سکنہ738گ ب3۔امین ولد خوشی محمد قوم جٹ سکنہ43/12Lچیچہ وطنی،4۔ٹیپو ولد اللہ بخش قوم چڈیانہ سکنہ732گ ب5۔ماجد علی ولد رحمت علی ڈوگر سکنہ738گ ب کوگرفتار کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔گرفتارملزمان بیانی ہیں کہ وہ جعلی دودھ لاہور اور گردو نواح میں سپلائی کرتے تھے۔ برآمد ہونے والے غیر معیاری اور جعلی دودھ کی سیمپلنگ کرنے کے بعد اسے تلف کر دیا گیا۔
ڈی پی او ٹوبہ نے جعلی دودھ بنانے اور فروخت کرنے والوں کو پکڑنے والی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں