ہوم اہم خبریں پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات...

پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) پولیس طرز کی سرخ نیلی بتی لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج محمد عثمان پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موضع جنگل مائی صفوراں پل نکاسو کے قریب موٹرسائیکل سوار محمد اختر ولد محمد ظفر کو موٹرسائیکل پر پولیس طرز کی نیلی سرخ بتی لگاکر گھومتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 112AMVOت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار )چوری کی دووارداتیں ٹیوب ویلوں کی پرزہ جات چوری مقدمات درج موضع کوٹ پٹھانہ کے رہائشی ذوالفقار علی احسن کے زرعی رقبہ سے ملزمان ناصر بب وغیرہ نے ٹیوب ویل کاسامان پلی شافٹ براسیاں کل مالیت 20ہزار روپے چوری کرلیا چک نمبر718گ ب کے رہائشی امان اللہ کے زرعی رقبہ کے ٹیوب ویل کی موٹر 20ہارس پاور نامعلوم چور چوری کرکے لیے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) شراب فرش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کاشف مشتاق اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر694گ ب کے قریب شراب فروش علی ریاض ولد مہامند کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب 30لٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) پرالی دھان سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے روڈ بلاک کرنے پرٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج محمد اسلم پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت ٹریکٹر ٹرالی چک نمبر671/12گ ب ڈرائیور ایوب خان ولد عبدالغفور کو پرالی دھان سے ٹریکٹر ٹرالی کو خطرناک انداز میں اوورلوڈ کرکے روڈ بلاک کرنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 291ت پ کے تحت تھانہ صدر پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version