پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
413

پیرمحل ( نامہ نگار ) گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کی واردات نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گلستان کالونی پیرمحل کے رہائشی محمد عرفان کی موٹرسائیکل جو گھر کے باہر سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 381ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) پسٹل تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر720گ ب کے رہائشی مبشر حسین ولد محمد سلیم پر محمد آصف نے پسٹل 30بور تان کر فائرمارکر قتل کرنے کی دھمکی دی مبشرحسین کی درخواست تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 506iiت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹریکٹر ٹرالی کو تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے چلانے پرٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کلیم احمد پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت چک نمبر671گ ب کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور تاج دین کو ٹریکٹر ٹرالی کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے چلاکر عوام الناس کی جان خطرے میں ڈالنے پر زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) شادی شدہ خاتون کو زبردستی بے آبر وکرنے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق لوئر کالونی کی رہائشی حمیرا انور کو محمد ندیم نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگیا تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شرو ع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمہ درج چوکی پولیس پیرمحل انچارج نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش سہیل اسلم ولد محمد اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات چرس 1200گرام مع بکری کی رقم برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں