ہوم اہم خبریں آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے تھانہ صدر پیرمحل میں سیف...

آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے تھانہ صدر پیرمحل میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے تھانہ صدر پیرمحل میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے تھانہ پیرمحل میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی،ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس، رانا شفیق خاں سابق ہاکی اولمپیئن، ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر غلام شبیر سمیت معزز ین علاقہ، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیر محل کے سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کر کے فنکشنل کرنے کا سہرا رانا شفیق خاں سابق ہاکی اولمپیئن، سماجی ورکر اور پی ٹی آئی رہنماء پیر محل کے سر جاتا ہے۔ جنہوں نے ذاتی گراں سے پراجیکٹ کو پیر محل سٹی کے شہریوں کی حفاظت کے لئے لگایا پروقار تقریب میں اس منصوبے کو پولیس کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے پیرمحل سٹی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں پرتربیت یافتہ سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے اس پراجیکٹ کے تحت شہر بھر کی اہم شاہراؤں،چوراہوں اور اہم پوائنٹس پر ہائی کوالٹی CCTV اور نائٹ ویژن 41 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن سے مجرمان کی نقل و حرکت،جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی،شر پسند اور تخریب کار عناصر کو مسلسل مانیٹر کرنے میں مدد ملے گی۔آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پراجیکٹ کو دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کرنے پر میں رانا شفیق خاں اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی دن رات کی انتھک محنت سے یہ پراجیکٹ بہت ہی کم عرصہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس سے نہ صرف جرائم میں کمی واقع ہو گی بلکہ یہ نظام خطرناک مجرمان کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے میں بھی معاون اور مدد گار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور پولیس اصلاحات کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے بڑی محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ پولیس میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمن بگوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کی یہ ایک اعلیٰ مثال ہے جس کو رانا شفیق نے پائے تکمیل تک پہنچایا رانا شفیق خاں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرا پیر محل سٹی کے عوام کی حفاظت کے لئے یہ ایک خواب تھا جس کو میں نے خوش دلی سے مکمل کروایا اور آج مجھے اس بات کی دلی خوشی ہے کہ میں نے عوام کے تحفظ کے لئے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے آئندہ بھی عوامی ویلفیئرمیں پیش پیش رہونگا ۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version