ہوم اہم خبریں ڈپٹی کمشنر عمر جاویداور پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سعید احمد سعیدی...

ڈپٹی کمشنر عمر جاویداور پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سعید احمد سعیدی کی زیر صدارت بورڈ آف گورننس ڈویڑنل پبلک سکول وکالج کا اجلاس

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاویداور پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سعید احمد سعیدی کی زیر صدارت بورڈ آف گورننس ڈویڑنل پبلک سکول وکالج کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد، پرنسپل ڈویڑنل پبلک سکول ڈاکٹر رائو محمد صدیق،معمونہ انور، ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں سکول کی نئی بلڈنگ کی تعمیر اور سکول فیس بارے کمیٹی سے منظوری لی گی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ روڈ میپ برائے تعلیم کے انڈیکیٹرز پر عمل کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔تاکہ طلبا و طالبات کو بہترین تعلیم کے علاوہ ماحول میں مزید بہتر ی لائی جاسکے۔پارلیمانی سیکرٹری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیجی ہے تاکہ عوام الناس کی دہلیز پر حکومتی سمرات پہنچائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جونیئر سیشن کے لیے بلڈنگ کی تعمیر سے سکول میں زائد طلباء اور طالبات کا داخلہ ممکن ہو سکے گا۔ بلڈنگ کی تعمیرات میں حکومتی ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے، کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version