تھانہ صدر کی بروقت کاروائی ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

0
743

تھانہ صدر کی بروقت کاروائی ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار اوراسلحہ برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے دوران ناکہ بندی چک نمبر724گ ب کے قریب ایک مشکوک کار نمبریADX/379کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار4کس مسلح ملزمان اتر کر گلی میں داخل ہو گئے اور پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس ٹیم نے بھی حفاظت حق خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی اور بذریعہ وائرلیس مزید نفری طلب کی جس پر ایلیٹ فورس اورملازمان پولیس موقع پر پہنچے ملزمان کو با آواز بلند فائرنگ بند کرنے اور گرفتاری دینے کو کہا گیا لیکن ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی۔
فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیم کو 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے ہوئے ملے جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے زخمی ڈاکوئوں کی شناخت1۔جمیل ولدغلام حبیب قوم سہو سکنہ 10/14Lچیچہ وطنی2۔عنصر عباس ولد اللہ دتہ قوم ماچھی سکنہ718گ ب پیر محل کے ناموں سے ہوئی جن کے قبضہ سے2 پسٹل30بور معہ گولیاںاورنقدی برآمد ہوئی۔ جبکہ ملزمان کے زیر استعمال کار سوزوکی بلینو برنگ سلور نمبریADX/379 کوبھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے زخمی ملزمان کو فوری طور پر THQ ہسپتال کمالیہ شفٹ کیا گیا ۔ ملزم کے دیگر 2 ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر پنجاب بھر کے مختلف تھانوں تھانہ صدر چیچہ وطنی، بورے والا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر ٹوبہ،تھانہ رجانہ ،تھانہ
پیر محل کو ڈکیتی، روڈ رابری ،نقب زنی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات13/21،57/21،47/21، 97/21، 105/21،123/21،608/20،807/20 ، 559/20، 455/19،314/20،622/20، 426/20،551/20،518/20، 532/20،519/20،517/20،117/20 میں مطلوب ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں