گورنمنٹ اسلامیہ سکینڈری سکول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

0
878

ٹوبہ ٹیک سنگھ( (گورنمنٹ اسلامیہ سکینڈری سکول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پرنسپل ادارہ میاں عابد حنیف ،ہیڈماسٹر صدیق اظہر سمیت اساتذہ ،طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈزطلباء میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔پرنسپل میاں عابد حنیف نے سکول ہذا کے سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ علم ایک لازوال دولت ہے اور اس کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے اور علم کی روشنی سے ہی انسان ملک و قوم کا نام روشن کر سکتا ہے اور بہتر تعلیم حاصل کر کے ہی آج کا طالبعلم کل کا علامہ اقبال اور محمد علی جناح ہوگا ۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور ان کے اساتذہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسوں سے تعلیمی میدان میں واضح تبدبلی آئی ہے اور شرخواندگی میں اضافہ ہواہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں