علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس پر فائرنگ / 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، فرار ملزمان کی تلاش جاری

0
364

علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس پر فائرنگ / 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، فرار ملزمان کی تلاش جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )مخبر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین کو اطلاع دی کہ تھانہ سٹی ٹوبہ کے مقدمہ نمبر 120/22 بجرم 302 ت پ کا ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بحد رقبہ 299 گ ب نزد بائی پاس بیٹھا ہوا ہے اگر بروقت کاروائی کی جائے تو ملزم کو پکڑا جاسکتا ہے اس اطلاع پر ایس ایچ او سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین نے اپنی ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ ریڈ کیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائر پولیس کی گاڑی کو بھی لگے ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا زخمی ساتھی کو چھوڑ کر اس کے باقی ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے موقع سے ایک زخمی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت جواد عرف بگا ولد اصغر قوم اعوان سکنہ 299 گ ب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم کو مضروبی حالت میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملزم نے چند یوم قبل اپنے ہی گاوں کے ایک معصوم سٹوڈنٹ بچے کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا تھا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں