ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق کاریسکیو 1122تحصیل کمالیہ آفس کا دورہ

0
804

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق کاریسکیو 1122تحصیل کمالیہ آفس کا دورہ
زیر تعمیر کاموں کو جلدی مکمل کیاجائے تاکہ جلد سروس کا افتتاح کیا جا سکے
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق
تفصیلات کے مطابق ()سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے ریسکیو 1122تحصیل کمالیہ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پرتحصیل انچارج ریسکیو1122کمالیہ نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق کااستقبال کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے سٹاف کا ٹرن آوٹ،ڈسپلن،یونیفارم،حاضر ی اورسٹاف کا پروفیشنل نالج چیک کیا۔
اس کے علاوہ تحصیل آفس ریسکیو 1122کمالیہ کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیااور زیر تعمیر کاموں کو جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ جلد سروس کا افتتاح کیا جا سکے۔جس کے بعدایمرجنسی گاڑیوں کی مکمل انسپکشن کی۔اس موقع پر تحصیل انچارج نے ریسکیو 1122کمالیہ کی کارکردگی کے حوالے سے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق کو بریفنگ دی۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے ریسکیو 1122کمالیہکے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122نے پنجاب میں اب تک لاکھوں افراد کو ایمرجنسی سروس فراہم کرچکی ہے اور اپنے آغاز سے لے کر ابتک معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ریسکیو 1122کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ریسکیو 1122خالصتاََ عوام کی خدمت کا ادارہ ہے عوام اس ادارہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کی خدمت کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے دورہ کے دوران ریسکیو 1122کمالیہ کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہااور تسلی بخش قرار دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں