ہوم اہم خبریں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ضلع...

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے چیکنگ کا عمل

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فرو خت کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کیے جا رہے ہیں،لہٰذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں اور گرانفروشی سے گریز کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، ڈی او انڈسٹری میاں عرفان ، ای اے ڈی اے زاہد شریف، ڈی ایف او شمائلہ بانو،فوکل پرنس پرائس کنٹرول میاں محمد عظیم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سجاد احمد ،حاجی عبدالحمید،میاں عاطف سعید ، سمیت کمیٹی ممبران نے سرکت کی۔اجلاس میں بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ تھوک وپرچون قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لے کر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں نئے سرے سے مختص کی گئیںجس کے مطابق آٹا 10کلو گرام کا تھیلہ 550روپے، 20کلو آٹا تھیلہ11سوروپے، چاول سپر باسمتی پرانا150روپے، چاول باسمتی نیا 135روپے فی کلو گرام، چاول اری ٹوٹا60روپے ، چناکالا (موٹا)لوکل139 روپے فی کلوگرام، چنا کالا (باریک) لوکل 136 روپے، اس طرح چنا سفید(موٹا) لوکل 199روپے اورباریک187روپے،دال چناموٹی 145روپے اورباریک142روپے فی کلو گرام،بیسن 152روپے فی کلو گرام،دال مسور موٹی 188روپے، دال مسور باریک غیر ملکی211روپے، دال ماش دھلی ہوئی 260روپے، دال ماش بغیر دھلی224روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی125،لال مرچ پسی ہوئی 320روپے فی کلو گرام ، چھوٹا گوشت800روپے، بڑا گوشت400روپے ، دودھ 85روپے لیٹر، دہی 90روپے کلو، روٹی سادہ 100گرام 8روپے ، نان سادہ 10روپے، کوئلہ70روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version