ہوم اہم خبریں چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے ہمراہ تحصیل گوجرہ کے پٹوار سرکل 303...

چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے ہمراہ تحصیل گوجرہ کے پٹوار سرکل 303 ج ب میں دیہی مرکز مال کا افتتاح کر دیا

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے سپیشل کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے ہمراہ تحصیل گوجرہ کے پٹوار سرکل 303 ج ب میں دیہی مرکز مال کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن مرتضیٰ اور تحصیلدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے تحت ضلع میں قانونگوئی سطح پر دیہی مرکز مال میں ابتدائی طور پر فردات کا اجرا اور بعد ازاں اراضی انتقالات ودیگر سہولیات منٹوں میں دستیاب ہونگی۔ حکومت پنجاب عوام کو سہولیات کی فراہمی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور دیہی مرکز مال کا قیام بھی انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کی بدولت لوگوں کو فرد کے حصول کے لئے دوردراز نہیں جانا پڑے گا بلکہ وہ اپنے گھروں کے نزدیک سے یہ سروسز تیز رفتاری سے حاصل کرسکیں گے. ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال کے انچارج کو ہدایت کی کہ سرکاری اوقات کار، میرٹ کے اصولوں پر اپنے فرائض سرانجام دیں اور انتقال دہندہ سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی کوئی شکایت کا موقع نہ دیں.سپیشل کوآرڈینیٹر تو وزیراعلیٰ پنجاب بلال اصغر وڑائچ نے کہا کہ اراضی سے متعلقہ امور میں دیہی علاقوں کے لوگوں کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا اور اب قانونگوئی سطح سنٹر کے قیام سے مشکلات کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کے تحت عوام کو سروسز فراہم کرنے پر تیز رفتار اقدامات کررہی ہے۔ بعدازں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شجرکاری مہم کے تحت گوجرہ کے پارک میں پودا بھی لگایا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version