ٹوبہ پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشن

0
836

ٹوبہ پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشن
4منشیات فروشوں سمیت7ملزمان گرفتار،5کلو چرس،3پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع ٹوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین نے تھانہ چٹیانہ اورتھانہ صدر ٹوبہ کی نفری، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف محلہ بخشی پارک،مدینہ کالونی،چک نمبر299گ ب،چک330ج ب سیو وال،اضافی آبادی اور ماڈل سٹی میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔
سرچ آپریشن کے وقت علاقہ کو مکمل کارڈن کر کے سیل کر دیا گیا نہ کسی کو اندر آنے دیا گیا اور نہ ہی باہر جانے کی اجازت دی گئی سر چ آپریشن کے دوران 65 گھروں اور122افراد کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشن3 ملزمان عثمان،عرفان اور نزاکت کے قبضہ سے3پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئے۔سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش 4ملزمان کو قابو کیا گیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر5کلو گرام چرس برآمد ہوئی ۔جن میں ملزم عرفان کے قبضہ سے 2250گرام چرس،ملزم منیر کے قبضہ سے2کلو گرام چرس،ملزم ڈفلی کے قبضہ سے500گرام چرس اور منشیات فروش ملزم جاوید کے قبضہ سے250گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ٹوبہ پولیس کی اس کاروائی کو عوام النا س نے سراہا اور احساس تحفظ کا اظہار کیا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں