ہوم اہم خبریں شیاء خورو نوش کی قیمتوں کو سر کاری نرخوں پر فراہمی کیلئے...

شیاء خورو نوش کی قیمتوں کو سر کاری نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا ہے کہ اشیاء خورو نوش کی قیمتوں کو سر کاری نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے چیٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے عوام کو سر کاری نرخوں پر اشیاء خورو نوش مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اور اشیائے خوردنوش فروخت کرنے والے ڈیلرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اوجاری کردہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں کریں اور اگر کوئی دکاندار اور ڈیلر پرائس لسٹ کے بر عکس اشیاء خورد نوش فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں عوام الناس سے بھی کہا گیا ہے کہ پرائس کے مطابق اشیا خوردنوش خریدیں اور اگر کوئی دکانداران متضیت کردہ قیمتوں کے برعکس اشیائے خوردنوش فروخت کر رہا ہو تو اس کی نشاند ہی کریں تاکہ اس کے خلاف پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر کوئی دکاندار پرائس لسٹ اپنی دکان میں واضح جگہ پر آویزاں نہیں کرے گا تو بھاری جرمانہ اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version