ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

0
732

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
7منشیات فروش گرفتار،189لیٹر شراب ،2کلو 220گرام چرس برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پر علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ محمد عامر ایس آئی،مظہر تبسم ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش7 ملزمان کو قابو کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر189لیٹر شراب اور2کلو220گرام چرس برآمد ہوئی پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نیبدنام زمانہ منشیات فروش شہباز عرف چھاما سکنہ330ج ب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے2کلو 220گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران ملزم سنی مسیح کے قبضہ سے30لیٹر شراب ، ملزم چمن شہزاد کے قبضہ سے32لیٹر شراب،ملزم رحمن کے قبضہ سے 31لیٹر شراب،ملزم محمد علی کے قبضہ سے33لیٹر شراب،ملزم سفیان کے قبضہ سے30لیٹر شراب اور ملزم وسیم کے قبضہ سے33لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں