تمام ادارے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری موسم بہار شجر کاری مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں

0
755

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے کمیٹی روم میں منعقدہ موسم بہا ر شجر کاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری موسم بہار شجر کاری مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں جس سے ماحولیاتی آلودگی کو شکست دینے اور موسمی تبدیلیوں سے بچ سکیں آلودگی سے پاک ماحول کسی نعمت سے کم نہیں بلکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہر شہری اپنے حصہ لیتے ہوئے اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 12 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس میں حکومتی لینڈ پر4لاکھ جبکہ پرائیویٹ پر 8لاکھ پودے لگائے جا ئیں گے اور شہریوں کو انتہائی کم نرخ پرفی پودا 2 روپے میںپودے فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے کہا ہے کہ تمام صوبائی محکموں کو شجر کاری کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب فری پودے مہیا کیے جائیں ۔افسران اپنے دفاتر ،رہائشوںاور سٹاف کالونیوں میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں ضلع میں جاری شجر کاری مہم کے لئے پلان اور کارکردگی رپورٹ پیش کریں تاکہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول میسر ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں ماحول کو کو خوشگوار بنا نے کیلئے اپنے ارد گرد خوشبودار پودے لگائیں اور مختلف پارکوں، شاہراہوں پر سایہ دار درخت لگا ئیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں