کانسٹیبل کے عہدہ سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے19پولیس ملازمان کو باقاعدہ پرموشن بیجز لگادیئے

0
573

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی نے ضلع ٹوبہ کے کانسٹیبل کے عہدہ سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے19پولیس ملازمان کو باقاعدہ پرموشن بیجز لگادیئے
ٹو بہ ٹیک سنگھ ( ) ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے اپنے آفس میں کانسٹیبل کے عہدہ سے ترقی پا کر ہیڈ کانسٹیبل بننے والے 19پولیس ملازمان کو پرموشن بیجز لگائے ۔جن میں ہیڈ کانسٹیبل عبد الجبار ،ہیڈ کانسٹیبل سلطان احمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال،ہیڈ کانسٹیبل بلا ل احمد ،ہیڈ کانسٹیبل عمران علی ،ہیڈ کانسٹیبل یاسر رسول ،ہیڈ کانسٹیبل عثمان انور ،ہیڈ کانسٹیبل محمدعثمان ،ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال ،ہیڈ کانسٹیبل محمد فیصل ،ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف عطاء ،ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم ،ہیڈ کانسٹیبل آصف علیم ،ہیڈ کانسٹیبل سجاد علی ،ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان ،ہیڈ کانسٹیبل عمیر اکرم ،ہیڈ کانسٹیبل حسنین رضا،ہیڈ کانسٹیبل خالد عرفان اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل عائشہ مجید شامل ہیں ۔
اس موقع پرڈی پی اوٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے ترقی پانے وا لے کانسٹیبلز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تندہی، خلوص نیت اور پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے سے ترقی کے امکانات بڑھتے رہتے ہیں پولیس سسٹم میں سفارش یا رشوت کے ذریعے ترقی پانے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے اب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اللہ نے آ پ کو انصاف کرنے کا اختیار دیا اس کوبطور اللہ کی امانت سمجھتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں ۔ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی قیادت میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے معاشرے سے سماج، دشمن عناصر کے خاتمہ میں بھرپور مدد ملی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ اور ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف بھی موجود تھے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں