ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد نے محکمہ ماحولیات کے افسران کے ہمراہ تحصیل کمالیہ کے مختلف بھٹوں کا وزٹ

0
572

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد نے محکمہ ماحولیات کے افسران کے ہمراہ تحصیل کمالیہ کے مختلف بھٹوں کا وزٹ ، انسداد سموگ کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ایک بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج اور1الاکھ50ہزارروپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز سیال اور انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان کھتران نے مختلف بھٹوں کا دورہ کیا اور فضائی آلودگی کے سدباب اور حکومتی احکامات کی روشنی میں بھٹوں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھٹوں کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے مختلف بھٹہ جات کو 1لاکھ50روپے جرمانہ اورایک بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں فضائی آلودگی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور وائیلیشن کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو فضائی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کر دی گی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں