ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ کی سربراہی میں اولڈ ایچ ہوم میں مقیم بزرگ افراد کو مقامی پارک کا دورہ کروایا گیا۔

0
794

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ کی سربراہی میں اولڈ ایچ ہوم میں مقیم بزرگ افراد کو مقامی پارک کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبد الشکور مارتھ نے کہا کہ اولڈ ایچ ہوم میں رہائش پزیر بزرگ افراد کو تفریح مہیا کرنے کے لئے ہر ماہ مقامی پارک کا دورہ کروایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے، انہوں نے مزہد کہا کہ پنجاب حکومت اس مشکل وقت میں مالی امداد سمیت تفریح اور تحفظ فراہم کرنے میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ فلاحی کاموں کیلئے آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں