ہوم اہم خبریں اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو...

اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں افتتاح اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل اعجاز عبدالکریم نے ہمراہ ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم ، ویکسین انچارج طارق محمود، اور محکمہ صحت کے دیگر افسران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کاآغاز کیا اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پولیو کے قطرے پلاکر محفوظ پاکستان بنانے میں اپنا کردار اداکریں تحصیل بھر میں انسداد پولیو مہم کی سخت ترین مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کئے جاسکیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو مائیکرو پلان پر موثر اور ذمہ دارانہ عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پیرمحل میں 79ہزار 376بچوں کوقطرے پلانے کے لئے260 ٹیمیں فعال رہیں گی ,پولیو مہم کے دوران 42 ایریا انچارجز، 235موبائل ٹیمیں،18فیکسڈ,7 ٹرانزٹ ٹیمیں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم پر کامیاب عملدرآمد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version