پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
1092

پیرمحل ( نامہ نگار ) نوسر باز عورتیں ہزاروںروپے مالیت کی چائے چوری کرکے لے گئیں تفصیل کے مطابق صلاح الدین شاہ ولدمحمد اختر شاہ نے پنجاب مارٹ پیرمحل کے نام سے کمالیہ روڈ غوثیہ چوک پیرمحل گروسری سٹور بنارکھاہے چھ نامعلوم خواتین اشیاء خرید نے کے بہانے دکان میں داخل ہوئیں اور سامان دیکھنے کے بہانے لپٹن سپریم چائے مالیت نوہزار روپے چوری کرکے موٹرسائیکل رکشہ میں فرارہوگئیں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) پسٹل کی گولی سے ہلاک ہونے والی خاتون کی اتفاقیہ موت قرار ،، تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی موضع پنڈی عبدالرحمن میں 20سالہ عظمیٰ زوجہ شان قوم جٹ کنپٹی پر پسٹل 30 بور کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی تھانہ اروتی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آرایچ سی ہسپتال سندھلیانوالی میں ریفر کردی پوسٹ مارٹم سے پہلے ہی متوفیہ عظمیٰ بی بی کے والد غلام مصطفی جٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بیٹی کی موت اچانک پسٹل کی گولی چلنے سے ہوئی کوئی کاروائی نہیں کروانا چاہتے تھانہ اروتی پولیس نے خاتون کی موت کو اتفاقیہ قرار دے کر نعش ورثاء کے حوالے کردی
پیرمحل ( نامہ نگار )دومنشیات فروش دوشراب فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج رفاقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت جوڑیاں سڑکا ں سندھلیانوالی روڈ پر منشیات فروش محمد فیاض ولد ریاض کو گرفتار کرکے منشیات چرس ایک کلو 80گرام برآمد کرلی ریلوے پھاٹک پیرمحل سے محمد تنویر ولد محمد انور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے منشیات چرس 180گرام جبکہ محمد ناظر اے ایس آئی نے منشیات فروش ذوالفقارعلی کو گرفتار کرکے چرس 120گرام برآمد کرکے زیر دفعہ 9C/9Bت پ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے محمد ارشد اے ایس ا ئی نے شراب فروش اللہ رکھا ولد خادم حسین کو گرفتار کرکے شراب 20لٹر نعیم اقبال اے ایس نے شراب فروش نذر حسین ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے شراب پانچ لٹر برآمد کرکے 3/4شراب ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار )پتنگ فروش گرفتار پتنگیں برآمد مقدمہ درج محمد وسیم اے ایس آئی نے محلہ کچی کوٹھی میں چھاپہ مار کر دکاندار عبدالرحمن ولد منشاء کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈور چرخی برآمد کرکے زیر دفعہ 4کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )ناجائز اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے مسلح شخص گرفتار مقدمہ درج محمد وسیم اے ایس آئی نے بائی سادھو جونیگ موڑ پر مسلح شخص محمد بلال عرف ہنی ولد شاہد کو پسٹل 30بور کی نمائش کرتے ہوئے گرفتار کرکے جدید اسلحہ ایکٹ 13/20/65ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) مویشی فروخت کرنے کابہانہ بناکر 20لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر716گ ب کے رہائشی راجہ ارشد محمود سے مظہر عرف مظہری وغیرہ چھ کس نے جانور فروخت کرنے کے بہانے 20لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی اور فرار ہوگئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں