ہوم اہم خبریں تھانہ سٹی ٹوبہ ۔ڈکیت گینگ کا ملزم کامران اختر عرف کاما گرفتار

تھانہ سٹی ٹوبہ ۔ڈکیت گینگ کا ملزم کامران اختر عرف کاما گرفتار

0

تھانہ سٹی ٹوبہ ۔ڈکیت گینگ کا ملزم کامران اختر عرف کاما گرفتار
وارداتوں میں چھینی گئی20 لاکھ روپے نقدی،10موبائل فون اور اسلحہ برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں ڈکیتی،راہزنی اور روڈ رابری کرنے والے گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی میں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ انچارجCDUانس رشید ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میںڈکیتی،راہزنی ،چوری اورہائوس رابری کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے رکن 1۔کامران اختر عرف کاما ولداختر قوم مغل سکنہ نیو پلاٹ گوجرہ کو گرفتار کیا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں سمیت اسلحہ کے زور پر ضلع بھر میں لگا تار وارداتیں کرتا تھا جس کے 2ساتھی عتیق عرف تیقا اور اویس پہلوان ہلاک جبکہ2ساتھی شہزاد اور ابو بکر جیل جا چکے ہیں۔
دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزم کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے اسلحہ کے زور پرچھینی گئی نقدی20لاکھ روپے،10موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ناجائز1پسٹل30بو ر معہ گولیاں برآمدکیے۔
ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈکیتی،راہزنی،چوری ، روڈ رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات نمبر422/21، 825/21، 956/21،1058/21، 1052/21، 1060/21،1156/21، 1189/21، 1201/21،1247/21، 1266/21میں مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور لوگوں سے لوٹے گئے مال کی مزید ریکوری کی کوششیں جاری ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے ڈکیت گینگ کے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version