ہوم اہم خبریں بین الاضلاعی منشیات فروش ملزم گرفتار7کلو گرام سے زائد چرس برآمد

بین الاضلاعی منشیات فروش ملزم گرفتار7کلو گرام سے زائد چرس برآمد

0

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پرٹوبہ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
بین الاضلاعی منشیات فروش ملزم گرفتار7کلو گرام سے زائد چرس برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ عنصر جاوید ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بائی پاس جھنگ روڈ پر ناکہ بندی کر کے ایک کرولا کار نمبریLEB-07-8347 کو روک کر تلاشی لی جس میں سوارملزم عابد علی ولد ولد انعام گل سکنہ محلہ پڑی ٹیکسلا ضلع روالپنڈی کے قبضہ سے مجموعی طور7کلو 469گرام چرس برآمد ہوئی ۔
ملزم نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ پشاور سے منشیات لاکر پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتاہے۔جس کا ذریعہ معاش یہی ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ عوام الناس نے منشیا ت فروش ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹوبہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا ٹوبہ پولیس کی اولین ترجیح ہے،نجیب الرحمان ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version