کرونا وباء کے دوران مثالی خدمات سر انجام دینے پر نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف کے اعزاز میں ڈی سی آفس ٹوبہ میں تقریب کا انعقاد

0
1077

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وباء کے دوران مثالی خدمات سر انجام دینے پر نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف کے اعزاز میں ڈی سی آفس ٹوبہ میں تقریب کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے حکم پرکرونا وبا ء کے دوران فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والی نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مثالی خدمات کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میںتقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ پویس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چاق و چوبند دستے نے نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلامی پیش کی ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ڈاکٹر شہاب عالم،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر عبد الشکور اور انچارج سیکورٹی محمد عطاء اللہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پرڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید نے نرسنگ سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں نرسنگ سٹاف کا نمایاں کردار ہے۔حکومت پنجاب نرسنگ کے شعبہ کی توقیر اور ان کی ترقی کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انسانی جا ن جیسی قیمتی شہ کی حفاظت پر مامور نرسنگ سٹاف کے لیے سہولیات اور احساس تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے کرونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے پر نرسنگ اور پیرا میڈیل سٹاف کی خدمات کو سراہا اور دن رات مریضوں کی دیکھ بھال کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں