ہوم اہم خبریں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت ڈی سی...

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت ڈی سی آفس کے احاطہ میں مارچ کے دوسرے ورکنگ ڈے پر کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے۔

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت ڈی سی آفس کے احاطہ میں مارچ کے دوسرے ورکنگ ڈے پر کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکرسمیت انچارج لینڈ ریکارڈ ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستیں پیش کی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے دوورکنگ ڈے پرریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی محکمہ مال سے متعلق ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے موثر ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ مال کے افسران،اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی ریونیو عوامی خدمت سروسزمیں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ شہری ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ تحصیل آفس سے ہر ماہ کے پہلے اور دوسرے ورکنگ ڈے کو رجوع کرسکتے ہیں۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور لوگوں سے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔مزید برآں تحصیل سطح پر بھی اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنے اپنے دفاتر میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سنے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version