ہوم اہم خبریں گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعلیمی...

گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے پارلیمانی سیکرٹری سعید احمد سعید ی اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق کے ہمراہ سکول کے سبززارلان میں پودا لگایا۔ ضلعی چیئرمین اوور سیز پاکستان میاں نوید عالم، چیئرمین زکوة وعشر کمیٹی راجہ محمد عارف،چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ پنجاب سردار خاور گادھی،پرنسپل ڈاکٹر راو صدیق، سی ای او ایجوکیشن راضیہ سلطانہ ،ایس ڈی ایف او کامران سلامت، محمد شفیق،خلیل الرحمان ،محمد عرفان کتھران ،عارف جانباز ،سہیل غنی ، جمشید گل سمیت میڈیا نمائندگاناور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہاکہ موسم بہار کی شجرکاری مہم میں سرکاری محکمے ،سول سوسائٹی اور طلبا ء و طالبات اس مہم کا حصہ ہیں ۔وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں طلباء صف اول کے کمانڈر ہیں،ہر طالب علم کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ آلودہ ماحول کو خوشگوار اور سبزو شاداب بنانے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا اور درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ حالیہ شجرکاری مہم کے دوران 12لاکھ درخت لگانے کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے جس میں تمام سکولوں ، سرکاری اداروں،پبلک مقامات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور شجر کاری کی جائیگی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پلانٹ فار پاکستان پروگرام موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ماحولیاتی آلودگی کو شکست دینے کا واحد ہتھیار زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ شجر کاری مہم سے ذہنی اسودگی ختم کرکے تمام شعبوں میں ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version