ہوم اہم خبریں شریف شہید پولیس لائن میں محکمانہ امتحان A لسٹ کا انعقاد

شریف شہید پولیس لائن میں محکمانہ امتحان A لسٹ کا انعقاد

0

شریف شہید پولیس لائن میں محکمانہ امتحان A لسٹ کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) شریف شہید پولیس لائن میں پولیس کانسٹیبلان کی پروموشن کے سلسلہ میں لسٹA کا امتحان لیا گیا۔امتحان لسٹA ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی زیر نگرانی لیا گیامعاونت کے لیے ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف،ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ، ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران،لائن آفیسر، او ایس آئی، آفس سپرنٹنڈنٹ و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
امتحان میں کل 245 امیدواران نے حصہ لیا جن میں 209پولیس کنسٹیبلان اور 36لیڈی کنسٹیبلان بھی شامل تھیں۔
یہ امتحان کانسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل عہدہ میں ترقی کے لئے لیا جاتا ہے جو کانسٹیبلانA لسٹ میں درج ہونگے وہی ہیڈ کانسٹیبل کے امتحان لئے اہل ہونگے اس امتحان کی اہمیت کی بدولت ڈی پی اونجیب الرحمان بگوی نے اس کے تمام مراحل کی بذات خود نگرانی کی کامیاب اہلکاروں کی میرٹ پر سلیکشن کی جائیگی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version