صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمیٹی کا اجلاس

0
589

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںپارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد سردار، اسسٹنٹ کمشنر حسن نذیر،اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد ، ڈی ایس پی ٹریفک کامران عظمت ،سی ای او ایجوکیشن رضیہ تبسم، بریگیڈئر ریٹارڈ میاں جاوید اکرم ، ڈاکٹر وحید اکبر ، سہیل غنی، افتخار کسانہ ،میڈ یکل سپر نٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو شباب عالم ،ڈی ایس او محمد جمیل،سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر کامران سلامت،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز احمد ،ایکشن ہائی وے، ایکشین لوکل گورنمنٹ ،ایکشین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سی او بلدیہ سمیت و دیگر متعلقہ محکموں کے سربرہان بھی موجود تھے۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ کو بریفنگ دی گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج، روڈز، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن سمیت تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام الناس ان سمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے کام کے معیار ، رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تمام بقیہ ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی مراحل میں کوالٹی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری اشفاق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے شہریوں کو ہر شعبہ میں بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔حکومت پنجاب ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی سکیموں کے اجرا،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شروع ہونیوالے ڈویلپمنٹ کے عمل سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ ا نہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کی ڈویلپمنٹ پالیسی سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں