ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) نیشنل کالج برائے خواتین میں سالانہ فن فیئر تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتاح مسز امجد علی جاوید نے کیا اس موقع پر رائس ادارہ راحت النساء ،مسز حارث امجد،مس ر بیعہ امجد،پرنسل سعدیہ نعمان،وائس پرنسپل میس انیلہ طالب بھی انکے ہمراہ تھیں، سالانہ کلچرل فیسٹیول کو رنگارنگ کرنے کیلئے طالبات نے پاکستان کے مختلف صوبوں کا لباس پہنا اور وہاں کی ثقافت اجاگر کیا۔ تمام کلاسز کی طالبات نے فنکشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر فاسٹ فوڈ یربانی دہی بھلے، باربی کیو ،مہندی ، جیولری اور پامسٹری کے سٹالز بھی لگائے گئے۔نیشنل گروپ آف کالجز کے سالانہ لڑکیوں کے فن فیئر افتتاح پر فضا میں غبارے چھوڑے گئے اور لڑکیوں کی جانب سے بینڈز کی دھنوں پر خوبصورت مارچ پاسٹ بھی کیا ۔دیگر سرگرمیوں میں طالبات نے بھرپور دلچپسی کا مظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی مسز امجد علی جاوید نے نیشنل گرلزکالج میں اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بھی تعلیم یافتہ خواتین کی کثرت ہوگی وہاں نہ صرف گھر کا ماحول بلکہ معاشرہ بھی انسانی نشو ونما کے لیے نہایت سازگار ہوگا۔عورت کی اہمیت کسی لحاظ سے بھی مرد سے کم نہیں بلکہ شایدکہیں زیادہ ہوتی ہے عورت کی تعلیم کا اثر گھر و گھرانے سے بڑھ کر شہر و معاشرے تک پھیل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہذب عورت ہی بہترین انسانی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ ایک با کردار اور مضبوط ارادہ عورت ہی دلیر قوم کو جنم دیتی ہے بلکہ ایک پرہیزگار و صاحب تقوی عورت ہی متقی و عبادت گزار بندے تربیت کرتی ہے۔مہمان خصوصی مسز امجد علی جاوید نے ٹیموں نے اعزاز کا شاندار انداز سے پرفارمنس پر ادارے کی روایت کو برقرار رکھنے اساتزہ اور سالانہ فن فیئر تقریب میں حصہ لینے والی طلبہ کو خوب سراہا اورآئندہ بھی کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی خو اہش کی۔