بستی رانجھیانوالی میں اوباش نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم نے ذیادتی کے بعد خاتون پر تیزاب پھینک دیا

0
487

پیرمحل کے علاقے بستی رانجھیانوالی میں اوباش نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم نے ذیادتی کے بعد خاتون پر تیزاب پھینک دیا خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیرمحل میں تھانہ صدر کی بستی رانجھیانوالی میں اوباش نے گھر میں داخل ہو کر تین بچوں کی ماں کو زبردستی اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا سردار نامی ملزم نے زیادتی کے بعد متاثرہ خاتون پر تشدد کیا اور ساتھ لے جانے کی کوشش کی خاتون کے ساتھ نہ چلنے پر ملزم نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی جس کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ تیزاب پھینکنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا متاثرہ خاتون کا خاوند گھر سے دوسرے شہر گیا ہوا تھا خاتون نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں