)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ وزٹ کیا

0
959

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ وزٹ کیا دوران وزٹ گورنر پنجاب چک نمبر349گ ب تشریف لائے جہاں انہوں نے صوبائی پارلیمانی سیکٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایم پی اے سعید احمد سعیدی کی خالہ جان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نجیب الرحمان بگوی ،ڈی سی ٹوبہ عمرجاوید سمیت تحریک انصاف کے علاقائی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔
بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کمالیہ تشریف لائے اور کمالیہ میں نئی سبزی منڈی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ نئی سبزی منڈی میں آڑھتیوں اور کسانوں کو ہر طرح کی جدید سہولیا ت فراہم ہونگی۔
اس کے بعد گورنر پنجاب نے حزب الرحمٰن اسلامک سائنس کالج دربار قادر بخش شریف کمالیہ کی افتتاحی تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور اپنے دست مبارک سے حزب الرحمٰن اسلامک سائنس کالج دربار قادر بخش شریف کمالیہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد ،چوہدر ی رمضان پرویز اور تحریک انصاف کے علاقائی سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت سارے پروگرام شروع کیے ہیں جن میں،صحت کارڈ،نوجوان قرضہ سکیم،اور احساس پرو گرام پیش پیش ہیں انشاء اللہ ہم عمران خان کی قیادت میںپاکستان کو جلد ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔
گورنر پنجاب کی آمد پر ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی نگرانی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں