چوہدری محمد اشفاق اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے شجرکاری موسم بہار اں مہم کے تحت ضلع کونسل ہال کے لان میں پودا لگایا۔

0
556

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے شجرکاری موسم بہار اں مہم کے تحت ضلع کونسل ہال کے لان میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد،چیئرمین زکوة وعشر راجہ عارف خان، سی ای او ضلع کونسل انور بیگ، ضلعی رہنما پی ٹی آئی سہیل غنی ،اویس سیالوی سمیت میڈیا نمائندگان نے بھی پودے لگائے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹرٹرضلع کونسل و ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ماحول کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ضلع بھر میں 12 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آلودہ ماحول کو خوشگوار اور سبزو شاداب بنانے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پلانٹ فار پاکستان پروگرام احسن اقدام ہے۔حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔تمام محکمے اپنے اپنے حصے کے پودے ضرور لگائیں۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق شجر کاری مہم اور اس کی ضرورت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ اور کرہِ ارض کو تپش سے بچانے کیلئے درخت اور جنگلات ہی واحد حل ہیں، ارض پاک کو سرسبز و شاداب بناکر اور زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ہر فرد درخت لگا کر سنت نبوی ادا کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دے۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کاآغاز خوش آئند ہے ہم شہروں ،دیہاتوں ،قصبوں کو سر سبز و شادب بنا کر اپنے فرائض کی ادائیگی کر کے اللہ کی خوشنود ی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ سب مل کر آنے والی نسلوں کیلئے اپنے اپنے علاقوں کو سرسبز شادب بنانے کیلئے ہر فرد اپنے حصہ کا پودہ ضرور لگائے اور ان کی مکمل نگہداشت کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں