تعلیم انسان کی سب سے ضروری چیزوں میں سے ایک ہے جو انسانی زندگی کے ساتھ ہی ساتھ ملک کی بہتری میں بھی ضروری ہے

0
462

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )تعلیم انسان کی سب سے ضروری چیزوں میں سے ایک ہے جو انسانی زندگی کے ساتھ ہی ساتھ ملک کی بہتری میں بھی ضروری ہے کسی بھی معاشرے کی نسلوں کے اچھے مستقبل کے لئے ایک بہت ہی اہم چیز ہے۔تعلیم کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان میں چار سال سے پندرہ سال تک کے سبھی بچوں کیلئے تعلیم کو ضروری قرار دیا ہے۔یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے ایمہ سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر طالب علموں نے خطاب کر تے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ تعلیم زندگی کو صحیح طریقے سے گزارنے کا ہنر بخشتی ہے اور ہمیں زندگی کی چھوٹی اور بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا سکھاتی ہے۔معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے تعلیم کی سخت ضرورت ہے۔انسانی زندگی میں بھی گھر تعلیم کا اولین درجہ ہوتا ہے اور والدین بچوں کے اولین استاد ہوتے ہیں۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی، چیئرمین ٹیوٹا سہیل عباس ٹیپو، ڈائریکٹر ادارہ محمد زاہد نوید ، پرنسپل ادارہ آصفہ زاہد ، سمیت اساتذہ ،والدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میںپارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے پوزیشن ہولڈربچوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ محمد زاہد نوید نے سکول سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علم ایک لازوال دولت ہے اور اس کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے اور علم کی روشنی سے ہی انسان ملک و قوم کا نام روشن کر سکتا ہے اور بہتر تعلیم حاصل کر کے ہی آج کا طالبعلم کل کا علامہ اقبال اور محمد علی جناح ہو گا۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور ان کے اساتذہ کو مبارک باد دی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں