خواتین کے عالمی دن پر خواتین سمیت خواجہ سراوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی

0
522

ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خواتین کے عالمی دن پر خواتین سمیت خواجہ سراوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خواتین کے عالمی دن پر خواتین مارچ کیا گیا جس میں خواتین اور خواجہ سراوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔خواجہ سرا فیاض عرف فیضی کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی تیزاب گردی کے قوانین میں ترمیم کی جائے ریاست مقدمات کی خود پیروی کرے خواتین سمیت خواجہ سراوں کی ہراسانی بند کی جائے بھٹوں پر کام کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں خواتین کو بنیادی حقوق مہیا نہیں کیے جارہے خاص طور پر دفاتر اور بھٹوں پر کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہیں حکومت کی جانب سے ہر سال بھٹوں پر کام کرنے والی خواتین کے حوالے سے پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے۔لیکن اسکے باوجود کسی قسم کی کوئی سہولت مہیا نہیں کی جاتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں