کتوں کی لڑائی پر درجنوں جواری گرفتار جواء پر لگی رقم برآمد مقدمہ درج

0
918

تھانہ صدرگوجرہ پولیس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ کے حکم پرکتوں کی لڑائی کروانے والوں کے خلاف کریک ڈائون
کتوں کی لڑائی پر درجنوں جواری گرفتار جواء پر لگی رقم برآمد مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرجانوروں کو لڑانے اور اس پر جواء کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے حالیہ کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدرگوجرہ حاکم علی ایس آئی معہ محمد اشرف ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرچک نمبر415ج ب میںکتوں کی لڑائی پر جواء کروانے والوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے 46کس ملزمان امیر،ابرار ،اشرف،محمد یار ،شفیق،ساجد ،معظم،مشتاق ،مختار وغیرہ کو کتوں کی لڑائی پر جواء کرواتے رنگے ہاتھوںقا بو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم90050/روپے،موبائل فونز، گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں