پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پنجاب کلچر ڈے جوش وخروش سے منایا گیا

0
790

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بردار کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پنجاب کلچر ڈے جوش وخروش سے منایا گیا ۔کلچر ڈے کے حوالے سے مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے پنجاب کا ثقافتی لباس اور پگڑی پہن کربطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان ، اے ڈی سی جی محمد ابوبکر،چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ،ڈی او سپورٹس محمد جمیل اور میاں عظیم نے شرکت کی۔ضلع کونسل کے زیر اہتمام رنگا رنگ ثقافتی تقریب میں پنجاب کی خوبصورت ثقافت کے تمام پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔جس میں ہارس اینڈ کیٹل شو، لڈی، بھنگڑا، گھوڑا ڈانس، جھومر، پھولوں کی نمائش کے علاوہ مختلف محکموں کی جانب سے سٹال بھی لگائے گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم اپنا ایک شاندار ثقافتی پس منظر رکھتے ہیں۔کوئی بھی قوم ثقافتی پہچان کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی قومی و صوبائی سطح پر اپنے رسم و رواج، روایات و تہذیب و تمدن کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے ضلعی محکموں کی کاوشوں کو خراج پیش کرتے ہوئے ان تعاون کو بھی سراہا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے پنجاب کا ثقافتی لباس شلوارقمض اور پگڑی پہن کر دفتری امور سر انجام دیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں