ہوم اہم خبریں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ریٹائر کیپٹن ڈاکٹر اسد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال...

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ریٹائر کیپٹن ڈاکٹر اسد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل کا دورہ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

0

پیرمحل( نامہ نگار ) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ریٹائر کیپٹن ڈاکٹر اسد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل کا دورہ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیاخواتین سٹاف کو خواتین مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کپیٹن( ر) اسد نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیر محل کا دورہ کیا اور رجسٹر حاضری، صفائی ستھرائی کی صورت حال اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور تمام اقدامات کو تسلی بخش پایا سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ہارون مجید کو کورونا ویکسین زیادہ سے زیادہ عوام کو لگانے کے لئے دیہات کے اندر کیمپس لگانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی ایس او پیز اور ویکسیئن لگوائے بغیر بچنا ممکن نہیں عوام افواہوں پر عمل کرنے کی بجائے بغیر فوری ویکسی نیشن کروائیں تاکہ شہری موذی امراض سے بچ سکیں انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لالچ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور نتائج اللہ تعالی پر چھوڑ دیں۔انہوں نے بلا جواز مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جرم میں ملوث اہلکاروں اور ڈاکٹر وں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی انہوں نے وارڈ میں داخل مریضوں کو ادویات کی فری فراہمی کی معلومات لیں ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے کے لئے ہدایات دی ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو حکومتی احکامات پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا : ایمرجنسی میں کوالیفائیڈ سٹاف اور خواتین عملہ کو خواتین مریضوں کو طبی امداد دینے کا حکم دیتے ہوئے کرپشن یا غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت ایکشن لینے حکم دیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version