جشن بہاراں کے سلسلہ میں ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ٹوبہ ہاکی اسٹیڈیم میں خصوصی ہاکی میچ کا انعقاد

0
763

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) جشن بہاراں کے سلسلہ میں ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ٹوبہ ہاکی اسٹیڈیم میں خصوصی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ہاکی میچ استاد عمر ہاکی اکیڈمی( رجسٹرڈ) ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ینگ سٹار ہاکی کلب (رجسٹرڈ) جھنگ کی ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ، چار کوارٹرز پر مشتمل میچ دلچسپ مقابلہ کے بعد 2گول کی برتری سے استاد عمر ہاکی اکیڈمی( رجسٹرڈ) ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے 10گول جبکہ جھنگ کی ٹیم نے 8 گول داغے، استاد عمر ہاکی اکیڈمی کے ہونہار کھلاڑی اذان عباس نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 3گول کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی، میچ کے دوران میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل اور کلچر کا بڑا جز ہے، اور آج جشن بہاراں اور پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات میں ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہاکی میچ کا انعقاد کروانا انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس سے قوم کو کھیل کی ثقافت کے ساتھ جڑت کا اہم پیغام ملا ہے اور کھلاڑیوںمیں حوصلہ افزائی پیداہوئی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکی کے فروغ کیلئے مزید اقدامات و سہولیات دینے کا عمل پائپ لائن میں ہے جو جلد پایہ تکمیل ہوگا، میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عمر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ،راجہ صفدر حسین ، راجہ عارف حسین ،سہیل غنی ، اے ڈی سی (جی) محمد ابوبکر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل چوھدری ،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ضحی شاکر نے جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور وننگ ٹرافی دی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی دی، اس موقع پر استاد عمر ہاکی اکیڈمی(رجسٹرڈ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سرپرست اعلیٰ ضلعی چیئرمین ٹیوٹا چوہدری سہیل عباس ٹیپو، صدر میاں سعید حسن، میاں افتخار احمد بھی موجود تھے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں